Pakistan

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نورکا نکاح کب ہوگا؟ تقریب میں صرف خاندان کے افراد کو مدعو کیا گیا ہے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نورصفدر کا نکاح 12 ستمبر کو جاتی عمرہ میں ہو گا، نکاح کی تقریب میں صرف خاندان کے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی تھی، اس موقع پر ان کہا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہیں، بیٹی کی گریجویشن ان کے اور ان کے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *