World

ٹرمپ کاریپبلکنز کی کامیابی پر ہر امریکی کو 5 ہزار ڈالر دینے کا وعدہ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے کانگریس کی منظوری بھی درکار ہوگی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ اگر ریپبلکن پارٹی نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اپنا کنٹرول برقرار رکھنے میں کامیاب رہی تو ہر بالغ امریکی شہری کو 5 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ٹرمپ نے ڈلاس میں ریپبلکن پارٹی کے مڈٹرم کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اس منصوبے کو ’’ٹرمپ ڈیوڈنڈ‘‘ کا نام دیا اور کہا کہ یہ رقم امریکا کے اندر خرچ کرنا ہوگی۔تاہم صدر نے اس رقم کی ادائیگی کے لیے فوری طور پر کوئی واضح مالی منصوبہ پیش نہیں کیا۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے بعد میں اشارہ دیا کہ امیر امریکیوں کو اس ادائیگی سے خارج کیا جاسکتا ہے اور محصولات سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اس کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔تجزیوں کے مطابق اگر تقریباً 240 ملین بالغ امریکی شہریوں کو 5 ہزار ڈالر دیے جائیں تو اس منصوبے کی لاگت تقریباً 1.2 ٹریلین ڈالر بنتی ہے، جبکہ تمام بالغ افراد کو شامل کرنے کی صورت میں تخمینہ اس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے کانگریس کی منظوری بھی درکار ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *