World

ٹرمپ کا ایران جنگ پر افسوس سے انکار تیل و گیس کی بڑھتی قیمتیں ریپبلکن امیدواروں کے لیے سیاسی چیلنج بن گئیں۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کسی بھی قسم کے افسوس سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں دوبارہ فیصلہ کرنے کا موقع ملا تو وہ ایک بار پھر یہی کارروائی کریں گے۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اس بات کی بھی پروا نہیں کہ ایران جنگ کے فیصلے سے نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے حامی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کی کوشش پر فخر کرتے ہیں۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف جنگ وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہوجائے گی۔ تاہم جنگ کے باعث تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ریپبلکن امیدواروں کے لیے اہم سیاسی چیلنج بن گیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق امریکی عوام میں بھی جنگ کی حمایت محدود نظر آ رہی ہے۔ رائٹرز/اِپسوس کے حالیہ سروے میں صرف 25 فیصد امریکیوں نے ایران جنگ کو قابلِ قدر قرار دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *