World

مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیا

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن سے حوثی گروپ کی جانب سے مکہ مکرمہ کی طرف بھیجا گیا ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔سعودی قیادت میں یمن میں قائم اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق ڈرون کو منگل 15 ستمبر کی شام تقریباً 6 بج کر 50 منٹ پر مکہ مکرمہ کے جنوب میں اس وقت روک کر تباہ کیا گیا جب وہ مقدس شہر کی ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے والا تھا۔ ڈرون کا ملبہ شہر کے جنوب میں گرا۔ترجمان نے واقعے کو مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی دوسری کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل 27 جولائی 2017 کو بھی حوثی فورسز نے مقدس شہر کی جانب بیلسٹک میزائل داغا تھا۔ترکی المالکی نے کہا کہ مسجد الحرام اور مقدس مقامات کی سکیورٹی اور حجاج کا تحفظ ریڈ لائن ہے، جبکہ مزید حملوں کی روک تھام کے لیے اتحاد ضروری اقدامات کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی سول ڈیفنس نے مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ فضائی خطرے کے حوالے سے ہنگامی الرٹس جاری کیے تھے تاہم کچھ ہی دیر بعد مکہ مکرمہ میں خطرہ ٹلنے کا اعلان کردیا گیا

Newer
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار احمد نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اپنے دفاع کے جائز حق کی بھی حمایت کرتا ہے۔یمن کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ یمن کا بحران انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے شہری اور اقتصادی اہداف پر حوثیوں کے حملوں سے نہ صرف علاقائی امن و استحکام کو خطرات لاحق ہیں بلکہ عالمی معیشت اور توانائی کے تحفظ پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ پاکستان سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستانی مندوب نے باب المندب کے اطراف حوثی سرگرمیوں میں اضافے کو بھی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی جہاز رانی کے خلاف کارروائیاں آزادانہ بحری نقل و حرکت اور عالمی تجارت کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ ہیں۔
Back to list

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *