Pakistan

مظفرگڑھ ،بدفعلی سے متاثرہ لڑکا دم توڑگیا 15 سال کے لڑکےکو 22 اگست بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا تھا

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقہ رنگ پورمیں مبینہ بدفعلی سے متاثرہ لڑکا دم توڑگیا۔پولیس کے مطابق 15 سال کے لڑکےکو 22 اگست کو اسلحے کے زور پرمبینہ طورپربدفعلی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق لڑکا گردوں کے مرض میں بھی مبتلا تھا، موت کی وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے۔ ڈی پی او مظفر گڑھ کا کہنا ہے کہ مبینہ بدفعلی کا مقدمہ 28 اگست کو درج کیا گیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *