Blog
سرہ خاورہ پولیس چوکی کے باہر دھماکہ، اہلکار شدید زخمی دھماکہ کے نتیجے میں چوکی کی بیرونی دیور تباہ ہوگئی

ویب ڈیسک: پشاور کے مضافاتی علاقے کوہاٹ روڈ پر واقع سرہ خاورہ پولیس چوکی کے باہر بم دھماکہ ہوا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دھماکہ کے نتیجے میں چوکی کی بیرونی دیور تباہ ہوگئی جبکہ ایک اہلکار اے ایس آئی عمر خان شدید زخمی ہوگئے .سرہ خاورہ پولیس چوکی کے باہر بم دھماکہ کے حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ نامعلوم فتنہ الخوارج نے چوکی کے باہر آئی ڈی نصب کیا تھا.