Pakistan

کوہاٹ حملہ، افغان حکومت صرف مذمت نہیں ٹھوس کارروائی کرے افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ، عطااللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کوہاٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں افغانستان میں جڑیں رکھنے والے دہشت گرد ملوث ہیں، افغان حکومت کی جانب سے صرف مذمت کافی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو زبانی ہمدردی کے بجائے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی کرنا ہوگی۔
عطااللہ تارڑ کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں پاکستان کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں، افغان عبوری حکومت کو انسدادِ دہشت گردی کی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے عوام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *