Pakistan

کوہاٹ پولیس لائنز حملہ، سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل

کوہاٹ کے پرانے پولیس لائنز میں خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کوہاٹ کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل سمیت متعدد دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے پولیس لائنز کی مسجد کو نشانہ بنایا، جس کے بعد فائرنگ اور دستی بم حملے بھی کیے گئے۔ حملے میں 21 افراد شہید جبکہ بڑی تعداد میں افراد زخمی ہوئے، جبکہ سرکاری و نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *