Pakistan

جماعت اسلامی کا اسلام آباد لانگ مارچ آج شروع ہوگا کے پی، بلوچستان اور سندھ سے قافلے شریک ہوں گے: حافظ نعیم

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کا گورنر ہاؤس کے باہر 35 روز سے جاری دھرنا ختم ہوگیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آج کراچی سے بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، جس میں خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ سے بھی قافلے شریک ہوں گے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ لانگ مارچ عوام کے مسائل اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو لوٹنے کے لیے شوگر مافیا، آٹا مافیا، آئی پی پی مافیا اور بینکوں کا مافیا ملا ہوا ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بھی کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کی قیادت میں سپر لانگ مارچ آج کراچی سے شروع ہوگا۔ انہوں نے یہ بات حکومتی ٹیم سے مذاکرات کے پانچویں دور کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *