World

ٹرمپ کوانتخابات کے لیے مارشل لا نافذ کرنے کے مشورے انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری شروع ہوسکتی ہے

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی ہے جبکہ مڈٹرم انتخابات کے لیے صدر ٹرمپ کو مارشل لا نافذ کرنے کے مشورے ملنے لگے۔امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے اپنے معاونین سے کہا ہے کہ نومبر کے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری شروع ہوسکتی ہے، امریکی اخبار نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ کو یقین نہیں کہ تہران ان کے مطالبات تسلیم کرے گا۔دوسری جانب امریکی میڈیا سی این این اور دی اٹلانٹک کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کے بعض بیرونی مشیر انہیں آئندہ مڈٹرم انتخابات کے لیے مارشل لا نافذ کرنے اور وفاقی انتخابات پر کنٹرول حاصل کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ سی این این کے مطابق یہ مشیر انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے امکان کے حوالے سے فکرمند ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *