Blog
پی ٹی آئی کوجیب سے لانگ مارچ کرنا پڑ رہا ہے، گورنر کے پی یہ خود نہیں چاہتے کہ کپتان کی رہائی ہو، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے پہلے سرکاری وسائل استعمال کرتے تھے اب جیب سے لانگ مارچ کرنا پڑ رہا ہے تو یہ تاریخ پہ تاریخ دیں گے اور لانگ مارچ نہیں کر سکیں گے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دو دن پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی والے نہیں آ سکیں گے، یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ 20 لاکھ لوگ آئیں گے ،لیکن ہمیں اس حوالےسے کوئی موبلائزیشن نظر نہیں آئی ، پی ٹی آئی کے لوگ خود ساختہ روپوش ہوئے کچھ نے تو خود ساختہ گرفتاریاں دیں، لانگ مارچ کے لیے ان کی کوئی منصوبہ بندی ہی نہیں تھی۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پہلے یہ سرکاری وسائل استعمال کرتے تھے اب جیب سے لانگ مارچ کرنا پڑ رہا تو اب یہ تاریخ پہ تاریخ دیں گے اور لانگ مارچ نہیں کر سکیں گے۔ پی ٹی آئی والوں نے حکومت پر دباو ڈالا تھا کہ قیدی کو آزاد کرانا ہے یا چارٹر آف ڈیمانڈ میں بانی کی رہائی کی کوئی شق تھی ؟ ان کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں۔