Blog
این اے 168 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری حلقے میں 292 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، حلقے میں 4 لاکھ 83 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔الیکشن انتظامیہ کے مطابق حلقے میں مجموعی طور پر 292 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں 16 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔پولنگ کے دوران سکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ پاک فوج اور رینجرز کے اہلکار بھی سکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ اور آزاد امیدوار ولیداد چیمہ کے درمیان مقابلہ ہے۔