Pakistan

اہم انکشاف عمران خان کے علاج کیلئے لندن سے ڈاکٹر کو بلایاگیا: سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے انکشاف کیا ہےکہ انہيں حکومتی مذاکراتی ٹیم نے بتایا ہے کہ چار پانچ ہفتے بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر بڑھا رہا، انہيں دوائیں دی گئیں لیکن بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہوا، خاص طور پر لندن سے ڈاکٹر کو بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے بلایا گیا، لندن سے بلائے گئے ڈاکٹر سے چیک اپ ہوا بڑی مشکل سے بلڈ پریشر کنٹرول میں لایا گیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو پینل کا حصہ بنانے پر اتفاق نہیں ہوا، انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو اہم ترین معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مکالمے میں شامل کیے بغیر کوئی بات حتمی نہیں ہوسکتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *