Blog
غیر آئینی اجلاس گورنر کا سکیورٹی اجلاس آئین اور جمہوریت پر حملہ ہے، سہیل آفریدی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے امن و امان سے متعلق اجلاس بلانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ گورنر کا سکیورٹی اجلاس آئین اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں عوام کی دو تہائی اکثریت سے منتخب حکومت موجود ہے، صوبائی اسمبلی، کابینہ اور حکومت مکمل طور پر فعال ہیں، ایسے میں گورنر کی جانب سے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو بلا کر اجلاس کرنا قابل مذمت ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے 6 اکتوبر کو صوبے کی سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا تھا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے تھے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ گورنر کی جانب سے اس نوعیت کے اجلاس کی صدارت کرنا آئین اور جمہوریت پر حملہ ہے اور دو تہائی اکثریت رکھنے والی صوبائی حکومت کی موجودگی میں ایسا اقدام قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی آئینی حیثیت کے بارے میں ایڈووکیٹ جنرل سے رائے لی جائے گی۔