Latest

فیس بک میں تبدیلی فیس بک میں نئی تبدیلی جو اسے مکمل طور پر بدل دے گی

میٹا کی جانب سے فیس بک میں ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو اس سروس کے استعمال کا تجربہ مکمل طور پر بدل دے گی۔درحقیقت میٹا کی جانب سے فیس بک کو براہ راست ٹک ٹاک اور یوٹیوب شارٹس کے مقابلے کے لیے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے فیس کے کے نئے ری ڈیزائن انٹرفیس کی آزمائش کی جا رہی ہے جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے روایتی ٹیکسٹ اور فوٹو پوسٹس کی بجائے ویڈیوز کو ترجیح دی جائے گی۔یعنی جب صارفین فیس بک کو اوپن کریں گے تو ایپ میں روایتی نیوز فیڈ کی بجائے فل اسکرین ویڈیو فیڈ نظر آئے گی۔کمپنی کی جانب سے اس کی آزمائش سب سے پہلے بھارت میں کی جا رہی ہے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ ویڈیو فرسٹ ورژن کس حد تک صارفین کو پسند آتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے محدود صارفین میں اس کی آزمائش کی جا رہی ہے اور ان افراد کے پاس آپشن ہے کہ وہ واپس روایتی ڈیزائن کو اپنا سکتے ہیں۔فیس بک کی پرانی فیڈ بدستور نیوی گیشن میں سیکنڈری ٹیب میں دستیاب ہوگی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ وہ چیز ہے جو ٹک ٹاک نے ہی سب سے پہلے اپنی ایپ کا حصہ بنائی تھی۔یعنی ٹک ٹاک اوپن کرنے پر فل اسکرین ویڈیو نظر آتی ہے اور اب لگتا ہے کہ میٹا فیس بک کو بھی مکمل ٹک ٹاک بنانا چاہتی ہے۔ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک مکمل طور پر متعارف کرایا جاسکتا ہے۔زیادہ امکان یہی ہے کہ کامیاب آزمائش کے بعد بتدریج نئے ڈیزائن کو دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا مگر کمپنی کی جانب سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *