Pakistan

فوج کی تصدیق سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستےموجود ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوجی اہلکار کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں تعینات ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں سے دفاعی تعلقات قائم ہیں اور پاکستانی دستے طویل عرصے سے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب میں موجود پاکستانی فوجی اہلکار مختلف صلاحیتوں اور مختلف ڈومینز سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ اچانک وجود میں آنے والا انتظام نہیں بلکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ سفارتی، سیاسی، دفاعی اور عوامی روابط کا تسلسل ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی فوجی موجودگی کئی دہائیوں پر محیط دفاعی تعاون کا حصہ ہے، جبکہ مکہ دفاعی اتحاد نے تینوں ممالک کے باہمی دفاعی تعاون کو ایک نئے فریم ورک میں منظم کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *