Blog
وزیراعلیٰ کا اعلان لانگ مارچ صوابی تک جائے گا، وہاں آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ضلع خیبر میں خطاب کے دوران حکومت کو جواب دیتے ہوئے کہا یہ کہتے ہیں خیبر پختونخوا حکومت تعاون نہیں کر رہی، گزشتہ روز کے مذاکرات سیاسی نوعیت کے تھے۔ میں نے اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ دیا ہے۔سہیل آفریدی نے کہا بانی پی ٹی آئی نے قبائلی عوام کو شناخت اور عزت دی، 78 سال بعد وزیراعلیٰ کا منصب قبائلی عوام کو ملا ہے، 2018 میں قبائلی اضلاع کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا گیا لیکن مالی انضمام سے انکار کیا جا رہا ہے، انضمام کے بعد وفاقی حکومت کے ذمہ قبائلی اضلاع کے ہر سال 100 ارب روپے واجب الادا ہیں۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا لانگ مارچ صوابی تک جائے گا، وہاں آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا۔