Pakistan

پس پردہ رابطے محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر کے پس پردہ رابطے برقرار

اسلام آباد کی جانب مارچ کے معاملے پر حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان باضابطہ مذاکرات ختم ہونے کے باوجود دونوں فریقوں کے درمیان پسِ پردہ رابطے مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے جب کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور وزیر داخلہ محسن نقوی کشیدگی کم کرنے کے ممکنہ راستے تلاش کرنے کیلئے رابطے میں ہیں۔تازہ پیشرفت بیرسٹر گوہر اور محسن نقوی کے درمیان ایک اور ملاقات کی صورت میں سامنے آئی جو باضابطہ مذاکرات کی ناکامی اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا مارچ اسلام آباد کی جانب روانہ ہونے کے بعد ہوئی، یہ ملاقات دونوں جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف دیے گئے بیانات کے پس منظر میں خاصی اہمیت کی حامل ہے، دونوں فریقوں نے گزشتہ چند روز کے دوران مارچ کو روکنے کی کوشش میں بھرپور مذاکرات کیے تھے۔اطلاعات کے مطابق متعدد سیاسی اور قانونی معاملات پر نمایاں پیشرفت بھی ہوئی تھی، تاہم بلآخر خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات سے متعلق اختلافات کے باعث مذاکرات ناکام ہوگئے۔تاہم رابطوں سے آگاہ ذرائع کا کہنا تھا کہ باضابطہ مذاکرات کی ناکامی کو سیاسی رابطے کے مکمل خاتمے سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہئے۔بیرسٹر گوہر اور محسن نقوی کے درمیان مسلسل رابطہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دونوں فریق اب بھی رابطے کا کوئی نہ کوئی چینل کھلا رکھنا چاہتے ہیں، بالخصوص اس لیے کہ حالات کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *