Pakistan

سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی مذمت، پاکستان ہر خطرے میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ریاض اور ابہا ائیرپورٹس پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی افواج اور اتحادی فورسز کی جانب سے متعدد بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کرنے کی کارروائیوں کو بھی سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے اپنے عوام، شہروں اور اہم تنصیبات کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے حوثی ملیشیا سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سعودی عرب پر حملے بند کرے اور واضح کیا کہ پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کنگ خالد اور ابہا انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر حملوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *