Blog
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جس کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔