Blog
پاکستان کی جگہ بنگلادیش ایونٹ میں شامل

بنگلادیش نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے متبادل کے طور پر شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن نے بنگلادیش ہاکی فیڈریشن کو باضابطہ دعوت دی تھی۔
ٹورنامنٹ 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے ایونٹ کا مقام تبدیل کرنے یا پاکستان کے میچز کسی غیر جانب دار مقام پر کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔
پاکستان کے مؤقف میں تبدیلی نہ آنے کے بعد ایشین ہاکی فیڈریشن نے بنگلادیش کو ایونٹ میں شامل کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں بھارت، چین، جاپان، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور بنگلادیش کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔