Blog
پی ٹی آئی کی اہم بیٹھک بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی اہم ملاقات

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی صورتحال کے بعد کے حالات پر غور کرنے اور دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی اہم ملاقات جاری ہے۔ملاقات میں اپوزیشن رہنماوں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ بھی موجود ہیں، ملاقات میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج و ایمرجنسی کے نفاذ اور اس کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدامات آئین، قانون اور جمہوری اقدار کے منافی ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ایک جمہوری جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے، تاہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے یکساں، متفقہ اور مؤثر حکمت عملی ضروری ہے