Blog
لوگ خوش ہیں پہلی ترجییح دہشتگردی کا خاتمہ دوسری ترجیح صوبے کی ترقی ہوگی ،گورنر

گورنر خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بتایا کہ وفاق نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ وہ زمانے گئے جب وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت میں اختلافات ہوا کرتے تھے انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ صوبے میں امن پر ہے صوبے کی ترقی ہماری دوسری ترجیح ہوگی انہوں نے کہا کہ لوگ خوش ہیں گورنر راج کے نفاذ پر صوبے کے مختلف اضلاع میں یوم نجات منایا گیا اور لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں،انہوں نے کہا وزیراعظم بہت جلد صوبے کا دورہ کریں اور صوبے کےلئے زبردست پیکیج کا اعلان کریں گے،کے پی کے عوام نے 13 سال مصیبت کو جھیلا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے پر لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ،انہوں نے کہا کہ ہماری پالسیز اسلام آباد سے آئیں گی کابل اور جلال آباد سے نہیں آئیں گی،ہم نے 24 گھنٹے کام کرنا ہے اور صوبے میں امن قائم کرنا ہے۔