Pakistan

پشاور میں تمام تعلیمی ادارے و دفاتر کھل گئے، بی آر ٹی سروس بھی بحال

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں تمام تعلیمی ادارے و دفاتر کھل گئے، جبکہ اس کے ساتھ ہی بی آر ٹی سروس بھی بحال کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج سے شہر کے تمام سرکاری و نجی ادارے کھل جائیں گے اور سرکاری امور معمول کے مطابق انجام دیے جائیں گے۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک روزہ عام تعطیل کا نوٹیفکیشن ختم کیے جانے کے بعد تعلیمی ادارے و دفاتر کھل گئے، اور سرگرمیاں بحال کر دی گئیں ۔ٹرانس پشاور انتظامیہ کے مطابق بی آر ٹی سروس مکمل طور پر بحال ہوگی، جبکہ تمام مین اور فیڈر روٹس پر مسافروں کو معمول کے مطابق سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *