Blog
ایمرجنسی کی سینیٹ اور قومی اسمبلی سے آج منظوری لی جائے گی

اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق اور منظوری کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج قراردادیں پیش کی جائیں گے۔ سینیٹ کا اجلاس سہ پہر 4 بجے ہوگا، جس میں وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی کی منظوری کی قرارداد پیش کریں گے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں بھی ایمرجنسی کے اعلان کی منظوری شامل ہے۔سینیٹ میں اس کے علاوہ ورچوئل اثاثوں، عمومی کاسمیٹکس، غیر ملکی سرمایہ کاری، الیکٹرانک نکوٹین مصنوعات اور اسلام آباد میں صارفین کے تحفظ سے متعلق قانون سازی پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی جبکہ پاکستان پینل کوڈ اور ضابطہ فوجداری میں ترامیم سے متعلق رپورٹ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔اجلاس میں بلوچستان کے رخشان اور مکران ڈویژنز کے رہائشیوں کے شناختی کارڈز بلاک کرنے اور بلوچستان کے غیر سرکاری رکن کی شمولیت کے بغیر ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کی تشکیل نو کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے