Pakistan

خیبرکے باڑہ چوک میں ہنگامہ آرائی، متعدد افراد گرفتار

خیبر:ضلع خیبر کے علاقے باڑہ چوک میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری و عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق باڑہ چوک میں عبدالغنی آفریدی، اقبال آفریدی اور شاہد خٹک کی سرکردگی میں بعض عناصر نے مبینہ طور پر بدامنی پھیلانے کی کوشش کی، جس کے دوران سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حالات کو کنٹرول کیا اور واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔فراہم کردہ معلومات میں دعوی کیا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں بڑی تعداد غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی ہے۔متعلقہ حکام کے مطابق ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور امن و امان خراب کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔تاہم گرفتار افراد کی حتمی تعداد واقعے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات اور زیر حراست افراد کی شہریت سے متعلق آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *