Blog
7 افراد زخمی ایبٹ آباد : شادی تقریب میں فائرنگ سے بھگدڑ، 7 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد میں شادی تقریب میں فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، جس میں سات افراد زخمی ہو گئے، واقعات کےمطابق شادی تقریب میں معمولی تلخ کلامی پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، جس کے نتیجے میں حکیم زاہد سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طو رپر طبی امداد کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے جدون پلازہ میں شادی تقریب میں فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، فائرنگ کے نتیجے میں تقریب میں شریک افراد زخمی ہوگئے جبکہ شادی ہال میں بھگدڑ مچ گئی۔زخمیوں میں حکیم زاہد، نصراللہ گل (65 سال)، حمید گل (60 سال)، طارق گل (50 سال)، ارباز (26 سال)، ابراہیم (20 سال) اور عمران (26 سال) شامل ہیں۔تمام زخمیوں کو فوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد شرکا نے مبینہ طور پر ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔