Pakistan

سانحہ دیر کالونی نامزد ملزمان کی تعداد 4ہوگئی، گرفتاریوں کے لیے چھاپے

پشاور:دیر کالونی سکول سانحے کے مقدمے میں نامزد افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے، جبکہ اسکول مالک کے علاوہ مزید نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تفتیشی ٹیم کے مطابق مقدمے میں نامزد مزید افراد سکول مالک کے مبینہ پارٹنرز ہیں۔ٹیم کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق چاروں نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے بیانات قلم بند کیے جانے کے بعد کیس کی تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔تفتیشی ٹیم نے بتایا کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کی گئی ہیں۔دیر کالونی سکول سانحے میں ایک خاتون ٹیچر اور 33بچے جاں بحق ہوئے تھے۔واقعے کے بعد ذمہ داروں کے تعین اور غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات جاری ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *