Blog
صوبہ گیر ہڑتال خیبرپختونخوا بار کونسل کی گورنرراج اور ایمرجنسی کے خلاف صوبہ گیر ہڑتال

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا بار کونسل کی جانب سے گورنرراج اور ایمرجنسی کے خلاف صوبہ گیر ہڑتال کی گئی، اس دوران پشاور میں بار کونسل کی کال پر آج وکلاء پشاور ہائیکورٹ سمیت دیگر ضلعی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔خیبرپختوںخوا بار کونسل نے واضح کیا کہ گورنر راج اور ایمر جنسی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے، اور پارلیمانی نظام بحال کریں گے۔
بار کونسل کے مطابق وکلاء کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں سے گریز کیا جائے، یاد رہے کہ آج خیبرپختونخوا بار کونسل کی گورنرراج اور ایمرجنسی کے خلاف صوبہ گیر ہڑتال رہی اور اس دوران وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے