World

اپنی حفاظت خود کریں واشنگٹن مشرق وسطیٰ کے تحفظ کا ضامن نہیں،امریکہ

ترکی میں امریکی سفیر اور شام و عراق کے لیے صدارتی ایلچی، ٹام بیرک نے کہا کہ امریکہ اب تیل کے بدلے مشرقِ وسطیٰ کو تحفظ فراہم کرنے کا اپنا کردار مزید ادا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے خطے کے ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی سلامتی کو یقینی بنانے پر توجہ دیں۔دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ ’گلوبل سیکیورٹی فورم‘ جو ایک سالانہ تقریب ہے اور جس میں دنیا بھر سے اعلیٰ سیکیورٹی حکام اور ماہرین شرکت کرتے ہیں، سے خطاب کرتے ہوئے بیرک نے کہا کہ امریکہ، جو گزشتہ 80 برسوں سے دنیا کی سلامتی کا ضامن رہا ہے، اب یہ کردار مزید ادا نہیں کر سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ انتظامیہ کے اقدامات کا مطلب یہ نہیں کہ وہ خطے کو ’ترک‘ کر رہی ہے، بلکہ یہ حکمتِ عملی کی ’ازسرِ نو ترتیب ہے۔ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے بالکل اسی طرح جیسے نوعمر بچوں کی پرورش کرنا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *