Blog
نیا کارنامہ ڈاکٹروں نے آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا

تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ رہ جانےکا انکشاف ہوا ہے۔حالت بگڑنے پر متاثرہ خاتون کو لاہور جنرل اسپتال منتقل کیاگیا جہاں الٹراساؤنڈ کے دوران پیٹ میں تولیہ موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔متاثرہ خاتون کے مطابق لاہور جنرل اسپتال میں آپریشن کر کے تولیہ نکال دیا گیا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔