Blog
9 دہشتگرد ہلاک فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 9 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر 2 کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشنز 26 اکتوبر کو کیے گئے، جن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کچھی میں کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا پتا لگا کر اسے تباہ کردیا۔ کارروائی کےد وران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔دوسری کارروائی بلوچستان کے ضلع وڈھ میں کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر انہیں روک لیا۔ اس موقع پر شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔