Blog
افسوسناک حادثہ تجاوزات آپریشن کے دوران حادثہ، 2 بچے جاں بحق، 6 افراد زخمی

شانگلہ:تحصیل پورن کے علاقے الوچ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں دو بچے جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق بچوں میں 10سے 12سالہ عباس بھی شامل ہے، جو چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔حادثہ 27اکتوبر کو شام 4بج کر 45 منٹ پر اس وقت پیش آیا، جب اسسٹنٹ کمشنر طارق خان اور محکمہ ریونیو کے اہلکاروں کی موجودگی میں علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری تھا۔اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران ایکسیویٹر کے کام کے نتیجے میں سڑک کے ساتھ واقع عمارت کی سیڑھیاں ٹوٹ کر ندی میں جا گریں، جس کے باعث وہاں موجود افراد بھی نیچے گر کر زخمی ہوگئے۔حادثے میں زخمی ہونے والے بچے عباس ولد ظہور، سکنہ مارامے، کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا، عباس اپنے والدین کی چار بیٹیوں کا اکلوتا بھائی تھا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے دوسرے بچے کی شناخت اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں، جبکہ زخمی ہونے والے 6 افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پورن منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی