Blog
مسجد گرانے کا حکم تاریخی سپین جماعت مسجد گرانے کا حکم ،عمائدین سرجوڑ کر بیٹھ گئے

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک بار پھر تاریخی سپین جماعت مسجد کا ایشو سر اٹھانے لگا، اس سے قبل بھی سابق کمشنر نے تجاوزات کے نام پر مسجد گرانے کی کوشش کی تھی، اور اب کی بار بھی گورنر اور کمشنر نے حکم جاری کر دیا۔تاریخی سپین جماعت مسجد گرانے کی اس سے قبل کی جانیوالی کوشش تہکال اور ملحقہ علاقوں کے عمائدین نے ناکام بنا دی تھی، اب دوبارہ وہی کھیل شروع کیا جا رہا ہے۔اس صورتحال میں تہکال، پاوکی اور ملحقہ علاقہ جات کے عمائدین کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں بڑے فیصلے متوقع ہیں۔