Pakistan

واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک پی ٹی اے کی صارفین کو فعال سمز استعمال کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال موبائل سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اکاؤنٹس کے ممکنہ غلط استعمال اور غیر مجاز رسائی کے خطرات کو کم کرنا ہے۔
پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس ایسے موبائل نمبرز سے منسلک رکھیں جو فعال ہوں اور ان کے اپنے زیرِ استعمال ہوں۔
اتھارٹی کے مطابق غیر فعال یا منسوخ شدہ موبائل نمبرز ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کے تحت کسی دوسرے صارف کو جاری کیے جاسکتے ہیں، جس سے پرانے مالک کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے غلط استعمال کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔
پی ٹی اے نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سمز کی حیثیت چیک کریں اور اگر ان کا نمبر بند ہوچکا ہے یا وہ اسے استعمال نہیں کررہے تو اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی فعال نمبر پر منتقل کرلیں۔
جن صارفین نے اپنا موبائل نمبر تبدیل کرلیا ہے، وہ واٹس ایپ کے ’چینج نمبر‘ فیچر کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ نئے نمبر پر منتقل کرسکتے ہیں۔ پی ٹی اے نے زور دیا ہے کہ صارفین بروقت اقدامات کریں تاکہ اکاؤنٹس تک رسائی برقرار رہے اور سیکیورٹی کے ممکنہ مسائل سے بچا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *