Pakistan

آپریشنز کا فیصلہ حکومت کا انسداد دہشتگردی کیلئے آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانےکا فیصلہ

حکومت نے انسداد دہشتگردی کےلیے انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا جہاں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی نے مختلف شعبوں میں اب تک کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق اے آر ڈی سی کی اب تک کی کارکردگی بھی زیر غور آئی۔وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کی ہدایت کی، اجلاس میں وفاق کی طرف سے خیبر پختونخوا کےلیے 160 ارب کے پیکیج پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *