خام تیل مہنگا، عالمی مارکیٹ میں دوبارہ تیزی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں کسی معاہدے تک نہ پہنچنا بتایا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد عالمی سرمایہ کاروں میں بے یقینی کی کیفیت پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں فوری تیزی دیکھی گئی۔
بین الاقوامی سطح پر برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی 105 ڈالر فی بیرل سے اوپر ٹریڈ ہونے لگا۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں تعطل نے سپلائی کے خدشات کو بڑھا دیا ہے، جس کے باعث خریداری کا رجحان تیز ہوا اور قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب، متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل اس رجحان سے مختلف رہا اور اس کی قیمت میں تقریباً ایک فیصد کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 98 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی توانائی مارکیٹ میں یہ اتار چڑھاؤ آنے والے دنوں میں بھی جاری رہ سکتا ہے، خاص طور پر جب تک جغرافیائی سیاسی صورتحال واضح نہیں ہو جاتی




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!