Showbiz

ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب

ممبئی میں قائم ایرانی قونصل خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں سمندر میں تیز رفتار کشتیوں اور میزائل سرگرمیوں کو دکھایا گیا۔ اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں خلیج فارس میں ایرانی بحریہ کی تیاریوں کا ذکر کیا گیا اور ایک سخت پیغام بھی دیا گیا۔ایرانی قونصل خانے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ ایران کی بحری طاقت کے خاتمے کے دعوے کرتے رہے، مگر اب انہیں اندازہ ہوگا کہ ایک مضبوط قوت کس طرح فوری دباؤ ڈال سکتی ہے۔دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب ایرانی قونصل خانے نے اپنی پوسٹ میں بالی ووڈ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا مشہور جملہ بھی شامل کیا: ’’ابھی تو صرف ٹریلر ہے، پکچر ابھی باقی ہے‘‘، جو عام طور پر ڈرامائی واپسی کے اظہار کے لیے استعمال ہوتا ہے۔یہ ڈائیلاگ استعمال ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور صارفین نے عالمی سیاست اور بالی ووڈ کے اس غیر معمولی امتزاج پر دلچسپ تبصرے کیے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران کی بحری طاقت کو کمزور قرار دیتے ہوئے سخت بیانات دیے تھے، جس کے جواب میں ایرانی قونصل خانے کی یہ پوسٹ سامنے آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *