Blog
پاور سیکٹر ملازمین کے لیے بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم
وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے فری یونٹس کی سہولت کے خاتمے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیر توانائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کیے گئے ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ معزز عدالت نے پاور ڈویژن کی عرضی کو قبول فرمایا۔ فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس مطالبے کو پورا کرنے کا اعزاز انہیں عطا فرمایا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ان شا اللہ ہر وہ اقدام ضرور کیا جائے گا جو ملک اور قوم کی اجتماعی بہتری کے لیے ہو ۔ حکومت عوامی مفا د میں اصلاحات کے عمل کو جاری رکھے گی۔