ریما خان: شاہ رخ خان کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنا اعزاز

پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن کی معروف و سینئر اداکارہ ریما خان نے ماضی میں شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارمنس کو اپنےکیریئر کے خوبصورت اور یادگار تجربات میں سے ایک قرار دیا۔
ایک انٹرویو میں ریما خان نے اس لمحے کو اپنے کیریئر کے خوبصورت اور یادگار تجربات میں سے ایک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ عزت سے نوازا ہے اور انہیں آج بھی بالی ووڈ کا کنگ کہا جاتا ہے اور ان کے ساتھ پرفارم کرنا ایک خوشگوار تجربہ رہا۔
ریما خان نے اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی انڈسٹری کے باقی سب اداکاراؤں کو خود سے بہتر سمجھتی ہیں کیونکہ ان کا مقابلہ کسی اور سے نہیں بلکہ خود اپنی ذات سے ہوتا ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *