Showbiz

پوڈکاسٹ میں نامناسب سوالات پر میرا انٹریو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں

حال ہی میں وہ ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے متنازع اور ذاتی نوعیت کے سوالات کیے گئے۔ان سوالات میں ان کی ماضی کی ذاتی زندگی اور مختلف افواہوں کا ذکر شامل تھا جن کا جواب دینے میں میرا کو مشکل پیش آئی۔انہوں نے بار بار گفتگو کو اپنی فلم کی طرف موڑنے کی کوشش کی مگر میزبان نے مسلسل حساس موضوعات کو چھیڑے رکھا۔صورتحال اس وقت مزید خراب ہوئی جب میزبان نے انہیں طنزیہ انداز میں ’سائیکو‘ کہا اور ماضی کے تنازعات بھی اٹھائے۔بالآخر میرا نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے انٹرویو چھوڑ دیا۔اداکارہ مشی خان نے بھی اس رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی کو اس طرح کے سوالات سے گریز کرنا چاہیے تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس انٹرویو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *