Blog
آئی ایم ایف بورڈ سے مئی کے پہلے ہفتے میں قرض کی اگلی قسط کی منظوری متوقع
وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) بورڈ سے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے تاہم بورڈ کے اگلے ہفتے کے اجلاس میں کے شیڈول میں پاکستان شامل نہیں ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے 4 مئی تک کے لیے اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں پاکستان سے متعلق اجلاس بلانے کی تاریخ کا فی الحال تعین نہیں کیا گیا تاہم وزارت خزانہ پر امید ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے مئی کے پہلے ہفتے پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے