سفاک ماں کا ڈرامہ بے نقاب، تفتیش میں اہم انکشافات
لاہور میں اپنے 3 بچوں کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمہ کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
لاہورکے علاقے اچھرہ میں ماں نے تین معصوم بچوں کا بے دردی سے قتل کیا اور پھر الزام اپنے سسرالیوں پر لگانے کی کوشش کی، تاہم سفاک ماں کا ڈرامہ تفتیش کے دوران بے نقاب ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزمہ کتنی پُر اعتماد ہے، جائے واردات پر کہتی ہے بلڈ پریشر کم ہو گیاہے، رات بھی کم ہوا تھا، ڈرپ لگوائی تھی، بچے زندہ تھے، گھر کو تالہ لگا کر باہر گئے، اندر کوئی نہیں آیا، بچے قتل کیسے ہو ئے، نہیں معلوم۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزمہ کتنی پُر اعتماد ہے، جائے واردات پر کہتی ہے بلڈ پریشر کم ہو گیاہے، رات بھی کم ہوا تھا، ڈرپ لگوائی تھی، بچے زندہ تھے، گھر کو تالہ لگا کر باہر گئے، اندر کوئی نہیں آیا، بچے قتل کیسے ہو ئے، نہیں معلوم۔
پولیس حکام کے مطابق سی ڈی آر سے بھی حقائق سامنے آ گئے، ملزمہ 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے اور تفتیش جاری ہے۔
تفتیشی ذرائع نے کہا کہ ردا نے دوران تفتیش اپنے شوہر پر بھی الزامات لگا دئیے، میرا خاوندمجھے غیر مردوں سے فون پر بات کرنے کو کہتا تھا، رمضان مجھے غیر مردوں سے فون پر پیسے مانگنے کو بھی کہتا۔
ملزمہ ردا نے تفتیش میں الزام لگایا کہ شہر یار سے رابطے کا بھی میرے شوہر کو علم تھا، اپنے خاوند کے کہنے پر ایک پیر سے بھی رابطہ کیا تھا، شوہر کا رویہ پسند نہیں تھا اسی لیے اس کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی تھی، بچوں کو میرے میکے والے بھی رکھنے کے لیے تیار نہیں تھے، خاوند سے طلاق لینے کے بعد بچوں کو کوئی سنبھالنے والا نہیں تھا۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ ملزمہ ردا سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، مزید تفتیش کے بعد ہی کیس بارے مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
بعد ازاں تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت ملزمہ کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ تفتیش کے لیے منظور کرتی ہے، تفتیشی افسر خاتون ملزمہ سے خواتین پولیس اسٹیشن میں خاتون افسر کی موجودگی میں تفتیش کرے، تفتیشی افسر قانون میں موجود لیگل فارمیلٹیز پوری کرے۔ 29 اپریل کو ملزمہ سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ عدالت پیش کی جائے۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!