میڈیا کی معروف شخصیت اور سی این این کے بانی چل بسے

میڈیا کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے، سی این این کے بانی ٹیڈ ٹرنر 87 برس کی عمر میں فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئے، عظیم شخصیت کے انتقال پر عالمی میڈیا، سیاسی شخصیات اور صحافیوں نے انہیں جدید نشریاتی صحافت کا معمار قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیڈ ٹرنر کے قائم کردہ عالمی نیوز نیٹ ورک سی این این نے گزشتہ روز ان کی وفات کی تصدیق کی۔
رپورٹس کے مطابق ٹیڈ ٹرنر نے 1980 میں ’کیبل نیوز نیٹ ورک‘ (سی این این) کا آغاز کیا، جو دنیا کا پہلا مستقل 24 گھنٹے خبریں نشر کرنے والا چینل تھا۔ ابتدا میں اس منصوبے کو شدید تنقید اور شکوک کا سامنا کرنا پڑا، یہاں تک کہ بعض ناقدین اسے طنزیہ انداز میں ’چکن نوڈل نیٹ ورک‘ بھی کہتے تھے، تاہم وقت کے ساتھ یہ نیٹ ورک عالمی میڈیا کا ایک طاقتور ستون بن کر سامنے آیا۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ٹیڈ ٹرنر کو ’نشریاتی تاریخ کی عظیم شخصیات میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اچھے مقصد کے لیے کھڑے ہونے کو تیار رہتے تھے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *