ایران جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری پر آمادہ، امریکی صدر کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد یو ایف سی اسٹارز کے ہمراہ صحافیوں کو اچانک اپنے دفتر میں بلالیا تھا جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دیے اور امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہوجائےگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اچھے مذاکرات ہوئے ہیں اور زیادہ امکان ہے کہ ہم معاہدہ کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے دیگر شرائط میں سے اتفاق کیا کہ وہ جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر یہ عندیہ بھی دیا کہ مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کے لیے امریکی میڈیا میں زیرگرد 30 دن کی مہلت کی رپورٹ قابل ترمیم ہے اور کبھی کوئی ڈیڈلائن نہیں ہوتی۔
قبل ازیں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ امریکا کی جانب سے دی گئی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے پاجائے۔
انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ سنجیدہ مذاکرات کے لیے ڈکٹیشن یا بھتے کی دھمکیوں کے بجائے خلوص نیت ضروری ہوتی ہے تاہم جیسے ہی امریکی تجاویز پر اپنے حتمی رائے قائم ہوجائے گی تو اس حوالے سے پاکستان کو آگاہ کردیا جائے گا۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *