روسی پیشکش نے دنیا کو چونکا دیا، ایران کو جدید دفاعی ڈرونز دینے کی تیاری

رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون آپٹک فائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے کنٹرول کیے جاتے ہیں جس کے باعث روایتی الیکٹرانک مداخلت ان پر اثر انداز نہیں ہو پاتی۔
جریدے کا کہنا ہے کہ ان ڈرونز کو خلیج فارس سمیت مختلف علاقوں میں امریکی اور اتحادی افواج کے خلاف استعمال کیا جا سکتا تھا۔
برطانوی جریدے کے مطابق روسی انٹیلی جنس ادارے جی آر یو کے تیار کردہ مبینہ خفیہ منصوبے میں ایران کو پانچ ہزار شارٹ رینج ڈرونز فراہم کرنے کی تجویز شامل تھی جبکہ طویل فاصلے تک کارروائی کیلئے سیٹلائٹ گائیڈڈ سسٹمز کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی نوعیت کی ڈرون ٹیکنالوجی روسی افواج یوکرین جنگ میں استعمال کر چکی ہیں جہاں انہیں مؤثر ہتھیار تصور کیا جاتا ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *