ٹرمپ کے ایک گھنٹے میں سوشل میڈیا پر 50 پیغامات ، دنیا بھر میں ٹرول
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شاید خبروں میں رہنے کا ہنر آتا ہے، اسی لیے وہ اکثر ایسی حرکات اور گفتگو کرتے ہیں کہ دنیا بھر میں موضوع بحث بن جاتے ہیں۔
گزشتہ روز بھی کچھ ایسا ہی ہوا، جب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر ایک گھنٹے میں دو چار نہیں بلکہ 50 پیغامات شیئر کر دیے، جن میں اکثر اے آئی سے بنائے گئے تھے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے روایتی انداز میں ’’بنگ بنگ بونگ‘‘ بھی لکھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان پوسٹس میں امریکی صدر نے سیاسی مخالفین سے متعلق مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ایسی تصاویر شیئر کی، جن میں سیاسی مخالفین کی تضحیک کے پہلو نکلتے تھے۔
اہوں نے سابق امریکی صدور اوبامہ اور جو بائیڈن کو گندے جوہڑ میں نہاتے ہوئے، ڈالر پر اپنی تصویر اور ایران کی کشتیاں اور جہازوں کو نشانہ بنانے جیسی تصاویر شامل تھیں۔ جب کہ ٹرمپ نے تصاویر کے ساتھ ذو معنی جملے بھی لکھے۔
یہ پیغامات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئے تو صارفین نے ٹرمپ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے پاگل پن قرار دیا۔ کچھ نے کہا کہ ٹرمپ دورہ چین پر جانے سے قبل پاگل پن کے بیانات شیئر کر رہے ہیں، جب کہ کئی نے امریکی صدر کی عمر کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے بے وقوفانہ پوسٹس ان کی عمر کا تقاضہ ہیں۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!