Pakistan

وفاق اور خیبرپختونخوا میں سی این جی بحران ختم، گیس بحالی کا فیصلہ

پشاور میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے معاملے پر وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبے کو یومیہ 35 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز اب صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ گیس کی فراہمی کا فیصلہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک، رانا ثناءاللہ، گورنر خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد شریک ہوئے۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ اور ایم ڈی ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے بھی شرکت کی۔
مزمل اسلم نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کوششوں کے باعث گیس کا مسئلہ حل ہوا ہے۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت نے گیس کی بحالی کی منظوری دے دی ہے اور سی این جی اسٹیشنز کو فوری طور پر گیس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *