مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست
معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے (ن) لیگی رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی۔
مومنہ اقبال کے وکیل نے بتایا کہ ثاقب چدھڑ کے خلاف تھانہ چوہنگ میں درخواست جمع کروائی گئی، ہمیں کچھ الزامات سے متعلق مقدمہ کے اندراج کیلیے درخواست دینے کا کہا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ این سی سی آئی اے کی ہدایت کے بعد تھانہ میں درخواست دی، پولیس کو پہلے درخواست دینے کی کوشش کی تھی مگر نہیں لی گئی۔
قبل ازیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے معاملے کو میرٹ اور قانون کے مطابق حل کیا جائے گا، خاتون کو ہراساں، بلیک میل یا دھمکانے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، چاہے اس کا کوئی بھی عہدہ یا سیاسی وابستگی ہوگی، ریاستی ادارے آئین کے مطابق آزاد اور غیر جانبدارانہ کام کریں گے، خاتون کے ذاتی مواد کو پبلک کرنے کی دھمکی یا دباؤ ڈالنے کی کوشش پر سخت ایکشن ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملوث افراد کو سخت ترین وارننگ دی جاتی ہے، سیاسی اثرو رسوخ کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!