عید کے دسترخوان کی شان، مزیدار مغز مصالحہ

مغز مصالحہ عیدالاضحیٰ سمیت دیگر اہم مواقع پر شوق سے تیار کی جانے والی نہایت مزیدار اور روایتی پاکستانی ڈش مانی جاتی ہے، اگر آپ گھر میں ریسٹورنٹ جیسا ذائقہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان اور مصالحے دار ریسپی ضرور آزمائیں۔مزیدار مغز مصالحہ کی تیاری کیلئے اجزاء مٹن مغز: 2 عدد لہسن ادرک پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ مکھن: 150 گرام سرخ مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ پسا گرم مصالحہ: ڈیڑھ چائے کا چمچ ہری مرچیں: 3 عدد سرخ ٹماٹر: 3 عدد ابلی ہوئی پیاز: 2 عدد ہلدی: ڈیڑھ چائے کا چمچ دہی: 2 کھانے کے چمچ ہرا دھنیا: آدھی گڈی نمک: حسبِ ذائقہ اس اہم پکوان کی تیاری کا طریقہ سب سے پہلے مغز کو اچھی طرح ابال لیں اور اس کی جھلی صاف کرکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب ایک توے یا پین میں مکھن گرم کریں۔ اس میں لہسن ادرک پیسٹ شامل کریں اور ہلکا سا بھونیں۔پھر ہلدی، نمک، سرخ مرچ، ٹماٹر اور ابلی ہوئی پیاز کی پیسٹ شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں تاکہ مصالحہ خوشبودار اور گاڑھا ہوجائے۔ اس کے بعد مغز شامل کرکے ہلکی آنچ پر اچھی طرح بھونیں اور چند منٹ کیلئے ڈھکن ڈھانپ دیں، جب مصالحہ اچھی طرح سرخ ہوجائے تو اس میں دہی شامل کریں اور مزید پکائیں۔آخر میں پسا ہوا گرم مصالحہ، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا شامل کرکے 2 سے 3 منٹ دم پر رکھ دیں۔ مزیدار گرما گرم مغز مصالحہ نان، روٹی یا پراٹھے کے ساتھ مہمانوں کو پیش کریں یا خود اس کا مزہ لیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *